Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • یورپی پارلیمان میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

یورپی پارلیمنٹ نے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی اور بحران کے خاتمے سے متعلق راہ حل کے لئے سیاسی کوششیں شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سحرنیوز/دنیا: غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ صیہونی جرائم کے سو سے زائد دن پورے ہونے اور چوبیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں ایک قرارداد ایسی حالت میں منظور کی گئی ہے کہ یورو نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ قرارداد ایک نمائشی اقدام ہے کہ جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ قرارداد ایک سو اکتیس مخالف ووٹوں کے مقابلے میں تین سو بارہ ووٹوں سے پاس کی گئی جبکہ بہتّر اراکین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

ٹیگس