صیہونی فوج کا غزہ سے اپنے کچھ فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ سے اپنے کچھ ریزرو فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگ اور آرام دینے سے متعلق پائے جانے والے مسائل کی بنا پر غزہ سے کچھ ریزرو فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے کہا ہے کہ جنگ غزہ کی پیچیدگياں بہت زیادہ ہیں اور اسرائيل اپنے قیدیوں کو رہا کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ صیہونی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کو غزہ سے بتدریج واپس بلایا جا رہا ہے جس کی وجہ، پائے جانے والے مختلف مسائل کی بنا پر فوجیوں میں پائی جانے والی برہمی و اعتراض ہے اور یہ فوجی جنگ جاری رکھے جانے کے خلاف ہیں۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی توسیع پسندی، قیدیوں کے تبادلے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہے اور صیہونی حکومت کا کوئي بھی مقصد پورا نہیں ہونے کی بنا پر صیہونی فوجیوں میں جنگ جاری رکھے کے سلسلے میں مخالفت و برہمی پائی جاتی ہے۔