Jan ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • حماس کی طاقت کا اعتراف، شکست دینا ناممکن

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حماس شکست سے کافی فاصلہ رکھتی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: پیر کو خان ​​یونس میں غاصب فوج کا بھاری جانی نقصان اسرائیلی میڈیا کے تجزیوں میں سرفہرست تھا۔ صیہونی، حماس کی شکست اور فوجی کارروائی کے ذریعے قیدیوں کی واپسی کو ناممکن سمجھتے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، جس میں صیہونی فوج کے مطابق کم از کم 24 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ حماس کے خلاف بڑی اور فیصلہ کن فتح کا امکان ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ، کسی فوجی آپریشن سے ممکن نہیں ہے۔

ہارٹص اخبار نے آج اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ حماس کو "شکست کا احساس" بھی نہیں ہے اور اس نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے دو مہینے کی جنگ بندی اور غزہ سے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو دوسرے ممالک میں بھیجنے کی اسرائیل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

اس اخبار نے وزیر جنگ گڈی آئزن کوٹ کے انٹرویو کا مزید حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے فوجی کارروائی کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلے کے کسی معاہدے پر پہنچے بغیر یرغمالیوں کی واپسی ناممکن ہے اور جو اس کے علاوہ کچھ کہتا ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے۔

ہارٹص نے لکھا کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ، ​"سیکیورٹی بیلٹ کی صورت حال" میں جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ اسرائیل کی جنگ جیسی ہو گئی ہے۔

ٹیگس