امریکی صدر بائيڈن کی تقریر کے دوران ہنگامہ (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i429926-امریکی_صدر_بائيڈن_کی_تقریر_کے_دوران_ہنگامہ_(ویڈیو)
امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے صدر جو بائیڈن کی تقریر میں کئی بار رکاوٹیں ڈالیں اور غزہ کے عوام کی حمایت میں بائیڈن کے خلاف نعرے لگائے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۲ Asia/Tehran

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے صدر جو بائیڈن کی تقریر میں کئی بار رکاوٹیں ڈالیں اور غزہ کے عوام کی حمایت میں بائیڈن کے خلاف نعرے لگائے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بائیڈن کی تقریر میں ہنگامہ ہوگیا ہے اور وہاں موجود لوگوں نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بائیڈن اس کوشش میں تھے کہ اپنی معاون کملا ہریس کے ساتھ اس تقریر میں دوہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کے خطرات کے بارے میں تقریر کریں تاہم جب بائیڈن نے اسقاط حمل کے قانون کو مزید محدود کرنے کے سلسلے میں ریپبلکن کے منصوبے کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود افراد ہر کچھ کچھ منٹ پر، بائيڈن نسل کش ہے یا فوری طور پر جنگ بند کرو ورنہ ہم ووٹ نہیں دیں گے، جیسے نعرے لگانے لگے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران اور ہال کے ملازمین، مظاہرین کو امریکی صدر کی تقریر سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔