Feb ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • عراق اور شام پر امریکی جارحیت کشیدگي کا باعث بنےگی، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے شام اور عراق میں امریکی حملوں کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی ایشیاء کے کشیدہ حالات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جوزف بوریل نے بریسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام اور عراق کے خلاف امریکہ کے حملوں کی جانب اشارہ کیا۔ جوزف بوریل نے کہا کہ ہر حملہ جو کشیدگی پیدا ہونے کا باعث بنے اس سے کشیدگی اور جنگ کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔
جوزف بوریل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایک چنگاری بھی کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے کہا کہ ہم حملوں کا سلسلہ روکنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگس