تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی قیدیوں کو رہا کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ صیہونی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ نہ ہونے کی مذمت کی گئی۔
یہ مظاہرے ایسی حالت میں ہو رہے ہیں کہ تل ابیب کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے مذاکرات اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ موساد کی سرپرستی میں اسرائیل کا وفد قاہرہ مذاکرات میں کوئی بھی پیشرفت نہ ہونے پر مصر سے واپس لوٹ گیا ہے۔