تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i430753-تل_ابیب_میں_نیتن_یاہو_کے_خلاف_بڑے_پیمانے_پر_مظاہرہ_(ویڈیو)
سینکڑوں صیہونیوں نے بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran

سینکڑوں صیہونیوں نے بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی سماءنیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے اجتماع کرکے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے جلد سے جلد کسی سمجھوتے تک پہنچنے کا مطالبہ کیا۔ خبروں کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے مظاہرین کو نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے قریب جانے سے روکنے اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہوگئيں۔
گذشتہ دنوں بھی تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس ميں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے مظاہرے ہوتے رہے ہيں۔