Feb ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • فرانسیسی پارلیمنٹ کا اولمپک میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ

فرانس کی پارلیمنٹ میں متعدد ارکان نے، صیہونی حکومت کو دوہزار چوبیس کے پیرس اولمپک میں شرکت سے روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے چھبیس اراکین نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کے نام ایک خط میں صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تھامس باخ کے نام ایک خط میں فرانسیسی پارلیمنٹ کے چھبیس ارکان نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے باشندوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کی۔فرانس کی پارلیمنٹ اپوزیشن جماعتوں کے ممبران نے صیہونی حکومت کو سزا دینے اور اس کے خلاف تادیبی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک غزہ میں طویل مدتی جنگ بندی کا اعلان نہیں کیا جاتا صیہونی حکومت پر اولمپیک میں شرکت پر پابندیوں کو نہیں ہٹایا جانا چاہیے۔

ٹیگس