امریکی کانگریس کے یہودی ارکان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
امریکی کانگریس کے یہودی اراکین نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پٹی میں عارضي جنگ بندی کی کوشش کی جائے۔
سحرنیوز/دنیا: آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس ميں ڈیموکریٹک پارٹی کے تیرہ یہودی اراکین نے امریکی صدر بائيڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے لئے صورت حال نہایت نازک اور خطرناک ہے اور اس علاقے کے کم سے کم چودہ لاکھ بےگھر فلسطینی اس سے زیادہ انسان دوستانہ امداد کا انتظار نہيں کر سکتے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت بعض مغربی ممالک نے صیہونی حکومت کی جانب سے سات اکتوبر کے آپریشن میں انروا کے بارہ کارکنوں کے حماس کے ساتھ تعاون کرنے کے الزامات کے بعد انروا کے لئے اپنی امداد روک دی ہے۔