Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ، مظاہرین نے ہائی وے کو بند کر دیا

صیہونی قیدیوں کے لواحقین نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ نہ کرنے پر نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کے ہائی وے کو بند کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا: تل ابیب میں مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب میں ایالون ہائی وے کو کافی دیر کے لئے بند رکھا۔ صیہونی قیدیوں کے لواحقین نے نیتن یاہو حکومت سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ طے کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے ایک عہدیدار اسموتریچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کی پہلی ترجیح حماس کو تباہ کرنا ہے اور قیدیوں کی واپسی کا مسئلہ نیتن یاہو حکومت کےلئے کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا۔ صیہونی قیدیوں کے لواحقین کی جانب سے یہ مظاہرے اس بنا پر کئے جا رہے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کا اب تک خاطر خواہ کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس