صیہونی فوج کے ترجمان سمیت متعدد صیہونی کمانڈروں نے اپنے استعفے پیش کردیئے
Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے کئی کمانڈروں منجملہ صیہونی فوج کے ترجمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
سحرنیوز/ دنیا: صیہونی ذرائع نے آج پیر کو صیہونی فوجی کمانڈروں کی جانب سے کہ جن میں صیہونی فوج کے ترجمان بھی شامل ہیں، استعفے پیش کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے بھی استعفی دے دیا ہے جبکہ صیہونی وزارت جنگ نے جنگ غزہ جاری رکھنے کے لئے فوج کی ناتوانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جنگ غزہ جاری رکھنے پر صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کا اصرار اور رفح پر حملہ، صیہونی حکام اور صیہونی فوجی کمانڈروں کے درمیان شدید اختلافات اور کشیدگی کا باعث بنا ہے۔ صیہونی کابینہ کے نتن یاہو مخالف رکن بنی گانٹز، جو اس وقت امریکہ میں ہیں جنگ کے مستقبل کے بارے میں امریکیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔