Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ: جنگ غزہ شروع ہونے سے اسرائیل کےلئے ہتھیاروں کی سو سے زیادہ کھیپیں برآمد کئے جانے کی تصدیق

امریکی حکام نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی سو سے زیادہ کھیپیں برامد کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی حکام نے کانگریس کے اراکین کو بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سو سے زیادہ بار اسرائیل کو فوجی ہتھیار برامد کئے گئے ہيں جس میں ہزاروں گائيڈڈ میزائل، کیلبر بم اور دیکر ہلکے و بھاری مہلک ہتھیار شامل ہیں۔ بائيڈن حکومت کے ایک سابق عہدیدار اور پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے موجودہ سربراہ جرمی کاننڈیک نے کہا ہے کہ اگر امریکی فوجی خود براہ راست فلسطینیوں پر بم نہ بھی برسائيں اور فائرنگ نہ بھی کریں پھر بھی فلسطینی عوام کے خلاف غزہ جنگ میں امریکہ کی بھرپور مداخلت آشکارا ہے۔امریکی ریپبلکنس، اسرائیل کےلئے امریکی ہتھیاروں کی برآمدت کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے رہے ہيں اور انھوں نے اس سال کے آغاز میں اسرائیل کے لئے سترہ اعشاریہ چھے ارب ڈالر کی اضافی امداد کا بل پیش کیا ہے۔ یہ رقم تین سو ملین ڈالر کی اس رقم سے الگ ہے جو امریکہ ہر سال اسرائیل کو دیتا ہے۔امریکہ، صیہونی حکومت کو ہتھیار دینے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش کی جانے والی تین قراردادوں کو ویٹو بھی کرچکا ہے تاکہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام میں زیادہ سے زيادہ حصہ لے سکے۔

ٹیگس