یوکرین کو بڑا نقصان، روس نے یوکرین کے 47 ڈرون طیارے مار گرائے
Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
روس نے یوکرین کے درجنوں ڈرون طیاروں کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی وزارت دفاع نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس کے مختلف علاقوں میں یوکرین کے سینتالیس ڈرون طیارے مار گرائے ہیں ۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کے اکتالیس ڈرون طیارے روستوف میں، تین ڈرون ولگوگراد کے علاقے میں ، دو ڈرون طیارے کورسک کے علاقے میں اورایک ڈرون کو بلگورود کے علاقے میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
روستوف علاقے کے کمانڈر واسیلی گلوبف نے اس سے پہلے بھی یوکرین کے وسیع ڈرون حملوں کو پسپا کرنے کی خبر دی دی تھی ، گلوبف نے کہا ہے کہ اب تک کسی ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہيں ملی ہے لیکن ایک ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک ایمرجنسی امدادی کارکن زخمی ہوگیا ہے ۔