Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • معروف امریکی مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کارکن شان کنگ اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

44 سالہ معروف امریکی مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کارکن شان کنگ نے اسلام قبول کرلیا ہے، شان کنگ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی دین مبین اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔

سحرینوو/ دنیا: میڈیا ذرائع کے مطابق شان کنگ  Shaun King ایک انعام یافتہ مصنف ہیں اور وہ نسل پرستی، بالخصوص، افریقی اور مسلم مخالف تشدد کے خلاف آواز اٹھا کر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ شان کنگ نے صحافت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لئے بھی کام کیا ہے اور گزشتہ سال اکتوبر میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف کھل کر صدائے احتجاج بلند کی تھی۔

جیفری شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بیانات دینے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں شان کنگ نے مسلمانوں، خاص طور پر فلسطینیوں، کے حقوق کے لئے بھرپور آواز اٹھائی جس کی وجہ سے امریکہ میں ان کی مخالفت بھی ہوئی لیکن اب وہ دین اسلام قبول کرچکے ہیں۔

انہوں نے فیس بک پر اپنے اسلام قبول کرنے اور کلمہ پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی اور دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے دین کا انتخاب کیا ہے۔

 

ٹیگس