Mar ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran

ترکیہ کے گھریلو اور سماجی خدمات کی وزیر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں خواتین کمیشن کے اجلاس میں غاصب صیہونی حکومت کے سماجی امور کی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ میں خواتین کمیشن کا اڑسٹھواں اجلاس گیارہ مارچ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایران سمیت ایک سو گیارہ وفود کی شرکت سے شروع ہوا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق خواتین کمیشن کے اجلاس میں غاصب صیہونی حکومت کی وزیر نے جب تقریر شروع کی تو ترکیہ کی گھریلو اور سماجی خدمات کی وزیر اوزدمیر گوکتاش اٹھ کر چلی گئیں۔
انہوں نے خواتین کمیشن کے اجلاس میں صیہونی وزیر کی تقریر شروع ہوتے ہی اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کے بعد کہا کہ بحران غزہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا یہ بحران صیہونی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری مارے گئے ہیں۔

ٹیگس