غزہ میں بھک مری پر اقوام متحدہ کی تشویش
اقوام متحدہ نے غزہ میں بھک مری پھیلنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں غذائي سلامتی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے نصف عوام قحط و بھک مری کا شکار ہیں اور موجودہ صورت حال میں اگر موثر قدم نہیں اٹھایا گیا تو مئی تک شمالی غزہ کا علاقہ بری طرح سے متاثر ہو جائے گا اور صورت حال کنٹرول سے باہر ہو جائے گی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ سینڈی میک کین نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام بھوک کی بنا پر موت کے منھ میں جا رہے ہیں اور یہ ابتر صورت حال نہایت تیزی سے مزید پیچيدہ ہوتی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ فاؤ کے ڈائریکٹر نے بھی کہا ہے کہ غزہ کی نصف آبادی بھک مری سے دوچار ہے اور اس نہایت ابتر صورت حال سے دوچار ہونے کی، یہ اب تک کی سب سے بڑی آبادی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صورت حال کو اگر کنٹرول نہیں کیا گیا تو بھک مری کا دائرہ غزہ کے شمال تک پھیل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے عوام بھوک کی بنا پر اور مایوس ہو کر غذائي اشیا سے ہٹ کر غیر قابل استعمال اشیا کو اپنی خوراک بنانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، فضائي طریقے سےانسان دوستانہ امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ طریقہ زمینی راستے سے امداد پہنچائے جانے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔