Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • شام پر صیہونی جارحیت کی روس کی جانب سے مذمت

روس کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیز و ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ شام کے خلاف صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز فوجی اقدامات کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔
واضح رہے کہ جمعے کو حلب کے مضافات میں صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے ساتھ ہی بعض دہشتگرد گروہوں نے بھی شام کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیں جن کا شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے مقابلہ کیا۔
صیہونی حکومت نے جمعرات کو بھی مقبوضہ جولان سے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں حملہ کیا تھا جس میں دو عام شامی شہری زخمی ہوگئے تھے۔ شام کی وزارت خارجہ نے حلب کے مضافات میں متعدد مقامات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے بار بار کے حملوں نے صیہونی حکومت کی غیرانسانی ماہیت کو ثابت کردیا ہے اور اس سے واضح ہوگیا ہے کہ نسل کش اسرائیلی حکومت علاقے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔

ٹیگس