Apr ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے جنگ غزہ میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی : برطانیہ

برطانیہ کی خارجہ اور جنگ کی وزارتوں کی ایک اعلی سابق عہدیدار اور ایوان زیریں ہاؤس آف کامنز کی خارجہ پالیسی کمیٹی کی سربراہ ایلیشیا کرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت کو باضابطہ طور پر باخبر کر دیا گیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ غزہ میں انسان دوستانہ حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایلیشیا کرنس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس قسم کے اقدامات سے اسرائیل اور برطانیہ کی سلامتی کے لئے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں اور حکومت برطانیہ کو صلاح دے دی گئی ہے کہ اسرائیل کو فوجی ہتھیار فراہم کرنا بند کر دیا جائے ورنہ برطانیہ کی حکومت پر بھی انسان دوستانہ اصول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے جیسے الزامات لگ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں برطانیہ کے جسٹس جفری نائس نے بھی اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس بات کا جاننا برطانوی عوام کا قانونی حق ہے کہ ایوان نمائندگان کے وکلا نے حکومت کو کس طرح کی قانونی مشاورت فراہم کی ہے، کہا کہ اگر برطانیہ کی حکومت کو یہ واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ جو کچھ غزہ میں پیش آ رہا ہے وہ غیر قانونی ہے تو اس غیر قانونی عمل میں برطانیہ بھی شریک جرم شمار ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کوئی سادہ نہیں ہے بلکہ کسی بھی ملک کی حکومت کے لئے بڑی مشکل بن سکتا ہے جبکہ خود برطانیہ کی حکومت کے لئے تو بہت سے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹیگس