صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ ہیک
ہیکروں کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ پر حملہ کرنے اور اہم اطلاعات حاصل کرنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نیٹ ہنٹر نام کے اس ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق نیٹ ہنٹر گروپ نے اسرائیلی دستاویزات اور اطلاعات منتشر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی وزارت جنگ کے سسٹم میں نفوذ پیدا کرنے اور اس کے اسٹرکچر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
نیٹ ہنٹر ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے حاصل ہونے والی دستاویزات اور اطلاعات کو نیٹ ہنٹر تھری آر نام کے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اپلوڈ بھی کردیا ہے اور تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسے صیہونی وزارت جنگ کے خفیہ دستاویزات منجملہ بعض جنگی ہتھیار و فوجی ساز و سامان بنانے حتی آئرن ڈوم سے متعلق دستاویزات بھی مل گئی ہیں۔