Apr ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  •  ایران کے ممکنہ حملے کا خطرہ ، امریکہ نے اسرائیل میں اپنے سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی

تل ابیب میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی مسائل کے پیش نظر اس نے اپنے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی مقبوضہ علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ‏روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں اپنے تمام سفارتکاروں اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور بئرالسبع سے باہر رفت و آمد نہ کریں ۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی ایران کی جانب سے انتقامی کارروائی کے امکان اور سیکورٹی مسائل کے پیش نظر امریکی سفارت کے کارکنان اور شہری، تل ابیب ، یروشلم اور بئرالسبع سے باہر کا سفر نہ کریں ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن نمائندے اور امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک ٹرنر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایسے میں کہ جب واشنگٹن، ایران کو غزہ کی جنگ سے دور رکھنے میں کوشاں ہے، دمشق میں ایران کے قونصل خانے پراسرائیل کا حملہ، عاقلانہ کام نہيں تھا-

ٹیگس