Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ایرانی ہیکروں کی اسرائیلی ریڈاروں تک رسائی، لاکھوں پیغام ارسال کردیئے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے ہیکروں نے صیہونی حکومت کے ریڈاروں تک رسائی حاصل کرلی اور ان کو ہیک کرلیا-

سحرنیوز/ دنیا: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایرانی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک الیکٹرانک گروپ نے اسرائیلی ریڈاروں تک رسائی حاصل کرکے اسرائیلی شہریوں کو لاکھوں پیغامات ارسال کردیئے- اسرائیلی خبر "یروشلم پوسٹ" کے مطابق اس الیکٹرانک گروپ نے پانچ لاکھ سے زائد پیغامات میں اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے رہنماؤں کے جرائم کی قیمت ضرور ادا کریں گے اور انہیں یقین دلایا کہ یہ حکام اپنی احمقانہ مہم جوئی پر پچھتائیں گے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل 2024 کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کی المزہ شاہراہ پر واقع ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملہ کردیا تھا جس میں سات فوجی مشیر اور اہلکار شہید ہوگئے تھے- اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 پر مبنی ایران کی فوجی کارروائی، دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ہے۔

ٹیگس