Apr ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  •  یوکرین کے لئے ڈنمارک کا امدادی پیکج

ڈنمارک کی طرف سے یوکرین کے لیے تین سو تیرہ ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کی فراہمی کا اعلان

سحرنیوز/دنیا: ڈنمارک کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس فوجی امدادی پیکج میں بحری آلات، گولہ بارود اور ڈرون شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس امدادی پیکج میں وہ سامان اور آلات بھی شامل ہیں کہ جس سے یوکرین، کی ایف میں ہالینڈ اور جمہوریہ چیک کے تعاون سے میزائل پرزوں کے لیے پروڈکشن لائن قائم کرسکے گا۔ ڈنمارک کے وزیر دفاع نے اس امید کا اظہار کیا کہ یوکرین کے لیے یہ فوجی امداد مختص کرنے سے دوسرے ممالک کو اس سلسلے میں ڈنمارک کے اقدامات کی پیروی کرنے اور روسی حملے کے خلاف یوکرین کی مدد کرنے کی ترغیب ملے گی۔
مارچ میں بھی ڈنمارک نے کی ایف کو تین سو ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کا فوجی امدادی پیکج پیش کیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈنمارک نے حال ہی میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر روسی حملوں میں تیزی آنے کے بعد، اس ملک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے پانچ ارب آٹھ سو ملین ڈالر کی امداد مختص کی تھی۔
جرمنی میں قائم کیل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، فروری دوہزار بائیس میں یوکرین پر روس کے حملے کے آغاز کے بعد سے، کوپن ہیگن نے کی ایف کو کل آٹھ ارب چار سو ملین ڈالر کی فوجی مدد فراہم کی ہے، جس کے سبب ڈنمارک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔​

ٹیگس