امریکہ میں اسرائیل کی حمایت میں ریکارڈ کمی: ایک سروے
امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق ملک میں اسرائیل کی حمایت میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بی ڈی پی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی شہریوں میں اسرائیل کے ساتھ ہمدردی سب سے کم سطح پر پہنچ چکی ہے۔
بی ڈی پی مرکز کے سروے کے مطابق، کہ جس میں دو ہزار سے زیادہ امریکی شہریوں سے ان کی رائے معلوم کی گئی تھی، صرف ایک اعشاریہ 29 فی صد امریکیوں نے کہا کہ اسرائیل کے حامی ہیں جبکہ فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی شہریوں کی تعداد سروے کے مطابق، 4 اعشاریہ 21 فی صد تک بڑھ گئی ہے۔
سروے میں شامل 30 فی صد امریکیوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ بھی ہمدردی نہیں رکھتے۔
بی ڈی پی مرکز کے مطابق یہ اعداد و شمار اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ امریکی شہری اسرائیل اور فلسطین کی جنگ سے تنگ آ چکے ہیں۔
بی ڈی پی کے ڈائریکٹر نے ابھی حال ہی میں بتایا تھا کہ اس وقت امریکہ میں سب سے زیادہ جو طبقہ اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، وہ صرف 50 سال کی عمر سے زیادہ کے ری پبلیکن پارٹی کے حامیوں تک محدود ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok