May ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی طلبا ڈٹ گئے، موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

امریکی اور یورپی حکام امریکہ اور یورپی ممالک کے طلباء و طالبات کی جانب سے اسرائیل مخالف شروع کی جانے والی تحریک سے سخت تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبا کا احتجاج مہینوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

طلبا نے مطالبات کی منظوری کیلئے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔

مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن بھی جاری ہے، پولیس کی جانب سے نیویارک یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیئے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پورٹ لینڈ یونیورسٹی سے 30، ناردرن ایریزونا یونیورسٹی سے 24 فلسطین کے حمایتی طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے اور بہت سی یونیورسٹیوں میں یہودی طلبہ بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ۔ جبکہ امریکی اور یورپی حکام امریکہ اور یورپی ممالک کے طلبا و طالبات کی جانب سے اسرائیل مخالف شروع کی جانے والی تحریک سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

ٹیگس