May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • زیادہ تر صیہونی پولیس پر اعتماد ہی نہیں کرتے!

ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ آدھے سے زیادہ صیہونی پولیس پر اعتماد نہیں کرتے۔

سحر نیوز/ دنیا: مقبوضہ فلسطین میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، تقریباً نصف جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اسرائیلی پولیس کے ادارے پر بھروسہ نہیں کرتے جو اِتمار بین گوئیر کے ما تحت آتا ہے۔

"تحریک روشن خیالی" انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کئے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلیوں کا ایک قابل ذکراور بڑا حصہ، اس حکومت کی پولیس پر اعتماد نہیں کرتا کیونکہ پولیس کا شعبہ داخلی سلامتی کی وزارت کے ما تحت آتا ہے۔

الھدد نیوز ویب سائٹ کے مطابق، "تحریک روشن خیالی" انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں 47 فیصد نے کہا کہ وہ اسرائیلی پولیس پر بھروسہ نہیں کرتے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ حریدی یہودیوں میں یہ شرح 52 فیصد ہے۔

جواب دہندگان میں سے 48 فیصد نے یہ بھی کہا کہ نتن یاہو کی کابینہ کے متنازعہ وزیر اتمار بین گوئیر کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کا پولیس پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے جبکہ 38.6 نے کہا کہ وہ پولیس پر سخت اعتماد کرتے ہیں اور 45.6 فیصد نے کہا کہ انہیں پولیس ادارے پر بھروسہ ہے۔

ٹیگس