ترکیہ میں اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ
May ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
ترکیه کے شہر استنبول میں بڑی تعداد میں ترک شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
سحر نیوز/ دنیا: خبروں کے مطابق استنبول میں ہزاروں افراد نے صیہونی حکومت کے قونصل خانے کے قریب اجتماع کرکے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی۔ ترک شہریوں نے غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور خاص طور پر رفح میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی۔
مشتعل مظاہرین نے صیہونی حکومت کے قونصل خانے کو بھی آگ لگادی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رفح پر صیہونی فوج کے حالیہ وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملے کی پوری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے اور حتی صیہونی حکومت کے حامی مغربی ممالک بھی صیہونی حکومت کی مذمت کرنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔