Jun ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • ٹی20 ورلڈکپ: امریکی بیٹر کا ایک اننگز میں سب زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ

ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز ہوتے ہی ریکارڈ بننے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ امریکی بلے باز ایرون جونز نے ٹی 20 عالمی مقابلہ کی شروعات میں ہی چھکوں کی بارش کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا۔

سحرنیوز/دنیا: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکی بیٹر ایرون جونز نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈلاس میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکی بیٹر ایرون جونز نے ایک اننگز میں 10 چھکے جڑدیئے اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔

امریکی بیٹر اس فہرست میں محض ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل سے پیچھے ہیں، جو انفرادی طور پر 11 اور 10 چھکوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو 8 چھکوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ہندوستان کے یوراج سنگھ 7 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بنائے، جس میں نونیت دھالیوال نے 44 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ نکولس کرٹن نے بھی 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ 

ہدف کے تعاقب میزبان امریکا نے ایرون جونز اور اینڈریز گوس کی جارحانہ کی بدولت ٹارگٹ 18 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جونز نے 4 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 94 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

 

ٹیگس