Jun ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی سے کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی نہيں کی : روسی صدر

روسی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے تمام وعدوں پر مکمل طور پرعمل کیا ہے اور ان کی خلاف ورزی نہيں کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پرغیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے سربراہوں سے ملاقات میں روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ، ایران کے خلاف آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کے رد عمل میں کہا کہ روس کے نقطہ نظر سے ایران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ کئے گئے عہد وپیمان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل کر رہا ہے اور ان کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، لیکن یہ امریکہ ہی تھا جو یکطرفہ طور پر جے سی پی او اے سے دستبردار ہو گیا، ایسے میں یورپی ممالک اب بھی یہ چاہتے ہیں کہ ایران ہی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور یہ بہت مضحکہ خیز ہے -

روسی صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک حکومت کسی معاہدے پر دستخط کرے اور اگلی حکومت آکر اس معاہدے کو ختم کردے، ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ایران نے جے سی پی او اے فریم ورک کے اندر اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے اور اسے جوہری توانائی کے استعمال کا قانونی اور جائز حق حاصل ہے اور مغرب کو اس مسئلے کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

ٹیگس