فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان
Jun ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست کے بعد فرانسیسی صدر نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔
ایمانویل میکرون نے اس بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایوان زیریں کے الیکشنز تیس جون کو ہوں گے اور دوسرا راؤنڈ سات جولائی کو ہو گا۔ ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظرانداز نہیں کیے جا سکتے۔
یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بتیس فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر میکرون کی پارٹی نے پندرہ فیصل اور سوشلسٹس نے چودہ فیصد ووٹ حاصل کیے۔