امریکہ کا یمن مخالف بحری اتحاد کی شکست کا اعتراف
امریکہ نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے خلاف بحری اتحاد کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل سے وابستہ بحری جہازوں پر تحریک انصار اللہ کے حملوں کا جواب دینے کے لیے امریکہ کی سربراہی میں شروع کیا جانے والا آپریشن گارڈین آف ویلفیئر بری طرح ناکام رہا ہے۔
امریکی وزارت دفاع اور واشنگٹن کی انٹیلی جنس کمیونٹی کا حصہ اس ادارے نے جمعرات کو شائع ہونے والی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کو ایک "بڑھتے ہوئے خطرے" کے طور پر ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اس تنظیم کے حملوں نے توانائی کی 30 بڑی کمپنیوں کےجہازوں اور جہاز رانی کو اپنا راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے۔
یمنی فوج نے نومبر 2023 سے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل سے متعلقہ بحری جہازوں کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی۔