غاصب حکومت کی جنگی کابینہ ہوئی تحلیل
Jun ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
صیہونی وزیراعطم نتن یاہو نے آج اس غاصب حکومت کی جنگی کابینہ تحلیل کردی۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹی وی ریڈیو کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے وزیرایتامار بن گویر کی جانب سے جنگی کابینہ میں شامل ہونے کی درخواست کے بعد صیہونی حکومت کے وزيراعظم نے جنگی کابینہ کے تحلیل ہونے کا اعلان کردیا۔
یہ تبدیلی اس وقت ہوئی جب صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن بنی گانتس نے اپنے استعفے کا باقاعدہ اعلان اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ صیہونی حکومت کے سابق وزیرجنگ نے کہا کہ جنگي کابینہ میں موجود رہنے کا فیصلہ مشترکہ انجام کی خاطر کیا گیا تھا سیاسی شراکت داری کے لئے نہيں۔