Jun ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • روسی صدر ولادیمیر پوتین  کا  دوره شمالی کوریا

روسی صدر ولادیمیر پوتین دو روزہ دورے پر شمالی کوریا پہنچے ہیں جہاں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنے ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روسی صدر بدھ کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پہنچے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے روسی صدر کے اس سفر کو ایک تاریخی لمحے سے تعبیر کیا ہے۔ مذکورہ میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی انصاف، امن اور سلامتی کے تحفظ اور ایک نئی کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے ایک مضبوط اسٹریٹجک قلعے کے طور پر ابھرے ہیں۔

ٹیگس