Jun ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہر ے جاری

میڈیا ذرائع نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مقبوضہ بیت المقدس کے صیہونیوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی اقامت گاہ کے اطراف میں دھرنا دیا اور حماس کی قید میں موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر فورا دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔ صیہونی انتہاپسندوں نے بھی تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف نعرے بازي کیاس رپورٹ کے مطابق مظاہرین، قیدیوں کا تبادلہ طے نہ پانے اور صیہونی وزیرا‏عظم نیز ان کی کابینہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
غزہ پٹی میں ہلاک اور قیدی بنائے جانے والے صیہونی فوجیوں کے گھروالوں نے بھی استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیاصیہونی فوجیوں کے گھروالوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ جاری رہنے سے مزید قیدی اور فوجی ہلاک ہوں گے۔

ٹیگس