ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو دی شکست
Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: جنوبی افریقہ نے تیسری بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، 2009 کے ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جب کہ دوسری بار پروٹیز نے 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جس میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز باؤلنگ اٹیک کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، افغانستان کی پوری ٹیم گيارہ اعشاریہ پانچ اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف بآسانی آٹھ اعشاریہ پانچ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔