Jul ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • کیا امریکہ کے صدارتی الیکشن سے پہلے ہی میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں بائیڈن؟

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس لئے کارکردگی متاثر ہوئی،الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مکمل مسترد کرتا ہوں۔

سحر نیوز/ دنیا: صدارتی ڈیبیٹ کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بند تھا،جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے، اس لئے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں بھی ماہرین اس صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے نظر آئے تھے۔

 

ٹیگس