فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے کا عالمی مطالبہ
دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام نے صیہونیت مخالف مظاہرے کر کے غزہ میں جارح اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: مراکش کے بندرگاہی شہر طنجہ کے عوام نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اور اس بندرگاہ پر ایک اسرائیلی کشتی کے لنگر انداز ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے -
برطانیہ کے بھی مختلف شہروں میں دسیوں ہزار افراد نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے- مظاہرین نے برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت بند کرے-
اسپین کے شہر بارسلونا کے عوام نے بھی صیہونی حکومت کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر ہونے والی نسل کشی کی مذمت کی ہے-
اسی طرح سوئیڈن، سوئیٹزرلینڈ، آئرلینڈ، ہالینڈ میں بھی عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے ہيں۔
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی حکومتوں کی ممکل حمایت سے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور مغربی میڈيا بھی جنگ غزہ کی خبروں کی کوریج میں صیہونیوں کے حق میں مکمل جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے-
آج صیہونی حکومت عالمی سطح پر ایک ناجائز حکومت کے طور پر پہچانی جاتی ہے اور غزہ میں صیہونیوں کے جرائم نے اس کی تنہائی میں اضافہ کردیا ہے.