آخر پوتین ایران کی کس بات کو لے ہیں خوش؟ رہبر انقلاب اور ایران کے عوام کو دیا خاص پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحر نیوز/ دنیا: محمد باقر قالیباف نے جو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہیں، جمعرات کو سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
یک طرفہ پالیسیوں کا سد باب اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا فریقین کے درمیان بات چیت کے اہم ترین موضوعات میں سے تھے۔
اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ایران برکس کا باضابطہ رکن بن گیا ہے اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔ ہم نے برکس میں ایران کی رکنیت کی حمایت کی تھی۔
پوتین نے کہا : ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری عنقریب منعقد کی جائے گی اور روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اس تقریب میں روسی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے شرکت کريں گے۔
انہوں نے کہا: مجھے آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ایران کے سپریم لیڈر اور تمام ایرانی عوام کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کریں۔