Jul ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ ہے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے متعلق مانیٹرنگ ٹیم کی پندرہویں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد گروپ کے طور پر تصور نہیں کرتے، ان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے اور وہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق عالمی سطح پر نامزد اس شدت پسند گروپ کے جسے پاکستانی طالبان بھی کہا جاتا ہے، افغانستان میں چھ سے ساڑھے چھ ہزار جنگجو موجود ہیں ۔

اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب افغانستان کی طالبان حکومت نے ہمیشہ اس طرح کے الزامات کو مسترد کیا ہے کہ افغانستان میں کوئی دہشت گرد گروہ موجود ہے۔

ٹیگس