کیا ٹرمپ پر حملے کی سازش میں بائڈن کا ہاتھ ہے؟ ریپبلکن پارٹی کے اراکین کا سنسنی خیز بیان
امریکا میں بہت سے ریپبلیکنز اراکین کانگریس نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا قصور وار موجودہ صدر بائیڈن کو ٹھہرایا ہے-
سحر نیوز/ دنیا: اسپوتنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے کئی ریپبلکنز اراکین نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے-
ریپبلکن پارٹی کے تقریباً 30 ارکان نے براہ راست امریکی صدر جو بائیڈن، ان کی ڈیموکریٹک پارٹی یا اس پارٹی سے وابستہ میڈیا پر اس قاتلانہ حملے کے لیے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔
ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر "جے ڈی وینس" نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ بائیڈن کی انتخابی مہم کی اصل بنیاد یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ آمر و جابر ہیں اور انہيں ہر بھی قیمت پر روکا جانا چاہیے- اور یہی بیان بازی براہ راست سابق صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے پرمنتج ہوئی-
درجنوں امریکی قانون سازوں نے بھی سوشل نیٹ ورک پر اپنے پیغامات میں بائیڈن یا ٹرمپ کے دیگر ناقدین پر ان کے قتل کا الزام لگایا ہے -
واضح رہے کہ آج اتوار کی صبح ، امریکی میڈیا نے اس ملک کی ریاست پنسلوانیا میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں تقریر کے دوران ان پر ایک قاتلانہ حملے کی کوشش کی خبر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق تقریر کے دوران فائرنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اپنی تقریر روک دی اور کان پر ہاتھ رکھ لیا اور اسی وقت گولیوں کی آواز سے آس پاس موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے۔