Jul ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  •  صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنی جان کا خوف

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اس بات سے تشویش لاحق ہے کہ اس طرح کا واقعہ مقبوضہ سرزمین پر بھی دہرایا جایا سکتا ہے-

سحرنیوز/دنیا: صیہونی وزير اعظم نیتن یاہو نے ٹی وی چینل چودہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں بھی تشدد کو پھیلایا اور وزیر اعظم اور اس کی فیملی کے افراد سمیت وزراء کو بھی قتل کیا جا سکتا ہے۔
غاصب حکومت کے وزیراعظم نے اپنے خاندان کے خلاف صیہونی رائے عامہ کو بھڑکانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ صرف میرے خلاف نہیں ہے، بلکہ اس نے میرے خاندان کے افراد کو بھی نشانہ بنایا ہے اور بائیں بازو کا دھڑا، خاص لوگوں اور محققین کو بھیجتا ہے تاکہ وہ میری صورتحال کے بارے میں پتہ لگائيں اور میڈیا میں یہ کہہ دیں کہ ان کو اس کی اطلاع نہیں تھی۔
بنیامین نیتن یاہو نے اپنی اہلیہ سارہ کے خلاف دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ان کو مختلف بہتانوں، تشدد، عصمت دری کی دھمکیاں ملتی ہیں-حال ہی میں صیہونی حکومت کی اپوزیشن کے رہنما یائیر لیپڈ نے نیتن یاہو اور ان کے خاندان اور کابینہ کے وزراء کے خلاف پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی کے حوالے سے اس حکومت کی کابینہ کے حالیہ اجلاس کے بعد کہا کہ نیتن یاہو، جس کا اسرائیل کے تمام سرکاری میڈیا پر کنٹرول ہے، مظلوم نمائی کرتا ہے اور ان ہی لوگوں سے گلہ کرتا ہے جو اس کے خلاف موقف اختیار کرتے ہیں اور اس پر تنقید کرتے ہیں۔

ٹیگس