Jul ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے پارٹی رہنماؤں کے دباؤ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلے مباحثے میں کمزور کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے بعد صدارتی انتخابات سے ایک سو سات دن پہلے انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے تین خواتین سمیت آٹھ نام سامنے آ رہے ہیں۔ جوبائیڈن نے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کملا ہیرس نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ اس عہدے پر رہنے والی پہلی سیاہ فام خاتون اور جنوبی ایشیائی فرد ہیں۔ اس ہفتے کے ریپبلکن کنونشن میں، مقررین نے نہ صرف جو بائیڈن بلکہ کملا ہیریس پر بھی سخت تنقید کی تھی۔ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن کے مقابلے میں کملا ہیرس کو ہرانا ان کے لیے زیادہ آسان ہو گا۔ دوسری جانب مشال اوباما ووٹروں کی پسندیدگی میں سرفہرست ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شسکت دے سکتی ہیں۔
ان کے علاوہ بھی مختلف ریاستوں کے گورنرز اور دیگر حکام صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں۔ کیلی فورنیا کے گورنر اور ایری زونا کے سینیٹر میں سے کسی ایک کی نامزدگی ڈیموکریٹک پارٹی کے لئے ایک بہتر مقابلے کی صورت ہو سکتی ہے۔

ٹیگس