ہم آپ کے خط سے بہت متاثر ہوئے ہیں، بیلجيئم کے نوجوانوں کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام جوابی خط
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i435556-ہم_آپ_کے_خط_سے_بہت_متاثر_ہوئے_ہیں_بیلجيئم_کے_نوجوانوں_کا_رہبر_انقلاب_اسلامی_کے_نام_جوابی_خط
بیلجيئم کے نوجوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام جوابی خط لکھا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
  • ہم آپ کے خط سے بہت متاثر ہوئے ہیں، بیلجيئم کے نوجوانوں کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام جوابی خط

بیلجيئم کے نوجوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام جوابی خط لکھا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے نوجوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کی جانب سے یورپ اور امریکہ کی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے نام لکھے گئے خط کے جواب میں غزہ کے بارے میں یورپی اور امریکی طلبہ کے موقف کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس خط میں ان نوجوانوں نے لکھا ہے کہ عدل و انصاف اور حقیقت کی جستجو کے بارے میں ہم آپ کے خط سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
غزہ کے بارے میں آپ غیرمتزلزل اور ٹھوس موقف رکھتے ہیں جو دنیا کے لیے انتہائی متاثر کن ہے۔ آپ نے دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔ بیلجیئم کے ان نوجوانوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں گہرائی سے مطالعہ کرنے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔
ان نوجوانوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یورپ اور امریکہ میں طلبہ کی طرف سے غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مغربی نوجوان طبقہ دنیا میں رائج غیر منصفانہ نظام سے آگاہ ہو چکا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور تعمیری گفتگو کے لئے تیار ہے۔ بلیجیئم کے نوجوانوں کا خط LETTER4LEADER کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر فارسی، انگریزی، عربی اور فرانسیسی کے علاوہ مختلف زبانوں میں گردش کر رہا ہے۔