برطانیہ کی وزارت خارجہ کا گیٹ ہوا بند
لندن پولیس نے برطانوی وزارت خارجہ کے سامنے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے کئي افراد کو گرفتار کر لیا۔
سحرنیوز/دنیا: برطانیہ کی وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کے تقریبا تین سو کارکنوں نے ایک مظاہرے میں شرکت کر کے جو آزاد فلسطین کے لئے مزدور گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا، وزارت خارجہ کا گیٹ بند کر دیا تاکہ حکومت سے مطالبہ کیا جا سکے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار سپلائي کرنا بند کردے۔
برطانوی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائيل کو اسلحہ فراہم کر کے غزہ میں جنگي جرائم میں بر طانیہ کو بھی شریک کیا جا رہا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کر دی جائے۔
دوسری جانب لندن پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے اجتماع اور راستہ بند کئے جانے کی بنا پر کچھ مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔