ایران کے جوابی حملے سے غاصب حکومت پر خوف و ہراس طاری، صیہونی وزراء کو دیا گیا سیٹلائٹ فون
Aug ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
ایران کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر صہیونی حکومت نے کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی میں اضافہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے خوف سے صہیونی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
نیتن یاہو انتظامیہ نے کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وزراء کو سیٹلائٹ فون دیا گیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران کے جوابی حملے اور مواصلاتی نظام کے معطل ہونے کے پیش نظر وزراء کو سیٹلائٹ فون پر رابطے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے صہیونی ایجنسی شین بٹ نے کابینہ کے وزراء کی رفت و آمد کو محدود کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کو مطلع کیے بغیر کوئی سفر نہ کریں۔