Aug ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کے جوابی حملے کا خوف، اسرائیل مفلوج اور ہر طرف بےچینی

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے کے امکان کی وجہ سے پورا اسرائیل مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح خبر دی ہے کہ ایران کے جوابی حملے کے امکان کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں اور اس حکومت کے اہلکاروں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
صیہونی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد اسرائیلی اس قاتلانہ کارروائی کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروسز بھی اپنے اتحادیوں کی مدد سے حملے کی نوعیت، مقصد اور وقت کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سڑکوں کی خاموشی اور ہر صیہونی کے چہروں پر پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے اسے کورونا کے دور کے حالات سے مماثلت قرار دیا ہے۔
عبرانی زبان کا میڈیا کراسنگ اور ہوائی اڈوں میں خلل، کئی پروازوں کی منسوخی اور مسافروں کی الجھنوں کے بارے میں بھی بات کرتا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران کے قطعی جوابی حملے اور شہید فواد شکر کے قتل پر حزب اللہ کے جوابی حملے کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی بے چینی اور ذہنی الجھنوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے اہم سینئر کمانڈر فواد شکر گذشتہ منگل کی شب ملک کے جنوب میں صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ اور فواد شکر کی شہادت کے بعد مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا کہ وہ صیہونی حکومت سے ان کمانڈر شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے۔

ٹیگس