Aug ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • دس لاکھ صیہونی مقبوضہ فلسطین سے بھاگ چکے ہیں، صیہونی میڈیا کی رپورٹ

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کےبعد سے اب تک دس لاکھ صیہونی مقبوضہ فلسطین سے فرار ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دس لاکھ صیہونی، مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے ان ممالک اور شہروں میں چلے گئے ہیں جہاں سے وہ آئے تھے۔ ان میں امریکہ اور یورپ واپس جانے والے صیہونی بھی شامل ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق حماس کی قیادت میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جاری جنگ میں بڑی تعداد میں صیہونی آباد کار مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے چلے گئے ہیں۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے سروے کے مرکز سی جے آئی کے نتائج میں بتایا گيا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں مقیم انتیس فیصد صیہونی فلسطین سے فرار ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اکہتر فیصد صیہونی اپنا مستقبل روشن نہیں دیکھ رہے ہیں۔
اس سروے کے نتائج کے مطابق پچاس فیصد صیہونیوں کو طوفان الاقصی آپریشن میں نقصان پہنچا ہے یا ان کے آس پاس کوئی ایسا شخص موجود ہے جسے نقصان پہنچا ہے۔ اس سروے میں شرکت کرنے والے پچپن فیصد صیہونیوں نے کہا ہےکہ انہوں نے اسرائيلی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کے لئے مظاہروں میں حصہ لیا۔اس سروے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ چوراسی فیصد صیہونی اسرائيلی حکومت کی سفارتکاری سے خوش نہیں ہیں۔

ٹیگس