Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • پورے مقبوضہ فلسطین میں وحشت اور ایمرجنسی

صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیر جنگ نے مقبوضہ فلسطین میں اڑتالیس گھنٹوں کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی اخبارات نے لکھا ہے کہ صورت حال ایسی ہی ہو گئی ہے کہ اسرائیل کی فوجی کمان اس طرح کی بندشوں اور ہنگامی حالت کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال ایک ایسے قانون کی مصداق ہے کہ جس کے تحت ہنگامی طور پر فیصلے اختیار کئے جاتے ہیں اور حکام کو آبادی کی حفاظت کرنے کا ہر ممکن اقدام کے جواز کا حق حاصل ہوجاتا ہے اور اس صورت حال کی مدت ارتالیس گھنٹے کی ہوتی ہے جس میں توسیع کا فیصلہ کرنے کا اختیار کابینہ کے پاس ہوتا ہے۔
دریں اثنا تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حساس صورت حال کے پیش نظر اس ایئرپورٹ سے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور آنے والی پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں پر اتارا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ تہران میں فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کے صیہونی اقدام کے بعد ایران نے سخت انتقامی کارروائی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اس رو سے صیہونی حکومت ایران کے سخت انتقامی حملے کے سلسلے میں خود کو آمادہ کر رہی ہے۔

ٹیگس