Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • پیرس میں ایرانی کھلاڑیوں کی پریڈ کے ساتھ ہی پیرالمپک 2024 کی افتتاحیہ تقریب

پیرس میں ایرانی کھلاڑیوں کی پریڈ کے ساتھ ہی پیرالمپک دو ہزار چوبیس کی افتتاحیہ تقریب کا آغاز ہوا۔

سحر نیوز/ دنیا: پیرس پیرالمپک دو ہزار چوبیس کی افتتاحی تقریب بدھ کی رات فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور دیگر شخصیات نیز فرانس کی پیرالمپک کمیٹی کے صدر کی شرکت سے شروع ہوئی۔

پیرالمپک دو ہزار چوبیس کی افتتاحیہ تقریب کی پریڈ کسی اسٹیڈیم کے بجائے شہر کے اندر اور پیرس کے معروف دریائے سین کے ساحل پر مشہور شانزا لیزے اونیو سے کانکرڈ اسکوائر تک منعقد ہوئی ۔ یہ پیرالمپک کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ افتتاحیہ تقریب کسی اسٹیڈیم کے بجائے شہر کے اندر منعقد کی گئی ہے۔

پیرالمپک دو ہزار چوبیس کی افتتاحیہ تقریب میں ایران کے پیرالمپک کھلاڑیوں کی پیینسٹھ رکنی ٹیم نے پریڈ کی ۔

پیرالمپک دو ہزار چوبیس میں ایرانی کھلاڑی، ویٹ لفٹنگ، تیراکی، جوڈو، شوٹنگ اور تیراندازی سمیت دس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

پیرالمپک دو ہزار چوبیس میں ایران کی سب سے کمسن کھلاڑی، تائیکوانڈو کی قومی ٹیم کی رکن زہرا رحیمی ہیں جن کی عمر صرف پندرہ سال ہے اور اکیاون سال کے محمد رضا میرشفیعی سب سے سن رسیدہ کھلاڑی ہیں۔

پیرس پیرالمپک دو ہزار چوبیس کی پریڈ میں جب فلسطینی کھلاڑیوں کی پریڈ کا اعلان کیا گیا تو تماش بینوں نے بہت ہی پرجوش اندازمیں اس کا استقبال کیا۔

پیرس پیرالمپک دو ہزار چوبیس میں دنیا کے ایک سو چوراسی ملکوں کے چار ہزار چار سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایرانی کھلاڑیوں کا کارواں "ایمان، ایثار اور افتخار" کے سلوگن کے ساتھ پیرالمپک دو ہزار چوبیس میں حصہ لے رہا ہے۔

ٹیگس