اسرائیل کے بارے میں جوبائيڈن کی پالیسی تبدیل نہیں کروں گی: کملا ہیرس
Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
امریکہ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے صیہونیت نوازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی جوبائیڈن کی پالیسی کو تبدیل نہیں کریں گی۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے سی این این کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی جوبائیڈن کی پالیسی کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا اور صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب غزہ میں جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔