Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی جزیرے ہوائی کے شہر ہونولولو میں پیش آيا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ حملے کے محرکات کے بارے میں رپورٹ میں کوئی اشارہ نہیں کیا گيا ۔ کچھ عرصہ قبل پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران بیس سالہ تھامس میتھیو کروکس نامی شخص نے ٹرمپ پر کئی گولیاں برسائیں تھیں ۔ اس واقعے کے دوران فائرنگ کرنے والے سمیت دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ امریکہ میں حالیہ برسوں میں مسلح جرائم اور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹیگس